برطانوی اخبار نے شہباز شریف کیخلاف متنازع خبر کی معافی کہاں شائع کر دی؟

لندن(آئی این پی) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی،اس سے قبل اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی جبکہ اتوار 11 دسمبر کو معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے،

اخبار نے 18صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا ہے، صفحہ دو پر معافی چھاپنے کا مقصد ہے کہ اخبار پڑھنے والے کی اخبار کھولتے ہی معافی نامے پر نظر پڑے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close