سابق امریکی باکسر مائیک ٹائیسن اور مشہور امریکی گلوکار ڈی جے خالد کی ایک ساتھ عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ(آئی این پی) سابق امریکی باکسر مائیک ٹائیسن اور مشہور امریکی گلوکار ڈی جے خالد نے ایک ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ڈی جے خالد نے ایک جذباتی کیپشن کے ساتھ عمرے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔گلوکار نے لکھا کہ جس لمحے میں مکہ میں داخل ہوا میری آنکھوں میں آنسو نکل آئے، یہ خوشی کے آنسو تھے، تمام عمر میں چاہتا تھا کہ مکہ جاں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کروں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پوری دنیا کیلئے زیادہ سے زیادہ محبت، امن، مسرت، صحت اور حفاظت کی دعائیں کی ہیں۔

ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ میں خالد نے امریکی باکسر مائیک ٹائیسن کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جو مکہ میں موجود ہیں، مائیک ٹائیسن نے 1992 میں اسلام قبول کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close