آئل کمپنی ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکہ، 5 افغان شہری جاں بحق

کابل (پی این آئی) پاکستان کے مغربی ہمسائے ملک افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد بلخ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح 7 بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،

لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے افغان پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close