دلہا دلہن نے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کرا لیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)راجستھان کے رہائشی دولہے کے باراتیوں نے پورا جہاز ہی بک کرالیا ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک دس لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جبکہ اس ویڈیو کو 7لاکھ سے زائد مرتبہ شیئر بھی کیا جا چکا ہے ۔ جہاز پر آن بورڈ پسنجرز کے ساتھ دلہن کی بہن کی بنائی ہوئی ویڈیو اکا سنگھ اور سکھ بھیر رندھاوا کے مشہور گانے کی ویڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی۔صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے کچھ نے کہا ہے کہ مجھے بھی اتنے پیسوں کی تمنا ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کسی غریب کی شادی کروا دیتے جبکہ کچھ افراد نے ویڈیو کو فیک بھی کہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close