ریاض (پی این آئی)سعودیہ کے ساحلی شہر جدہ میں ایسی بارش سامنے آئی ہے جسے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ ایسی تباہ کن بارش کبھی بھی جدہ کے اندر ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔ یہ بات سعودیہ کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہی ۔واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق
یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ ہمیشہ سے زیادہ ہونے والی جدہ کی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچائوکے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی
بارش میں بہہ گئی ہیں۔اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں