سولومن (پی این آئی) مالینگو کے جنوب مغربی خطے کے قریب واقع سولومن جزیرے میں شدید زلزلے کے جھٹکے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ہونیار کے مکینوں نے 20 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔امریکا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 13.6کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے، جس کا مرکز ساحل سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی شدت 7 تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ گزرنے کے بعد تین آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے فوری بعد سرکاری حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی جسے کچھ وقت بعد واپس لے لیا گیا البتہ زلزلے سے ہونیار کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں