فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد کی جان چلی گئی

بیجنگ (پی این آئی) چین سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے خدشہ ہے 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتا بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بارے میں چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ شبہ کیا جا رہا ہے کہ آگ اس شخص نے لگائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close