سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سال بعد اپنی نشست ہار گئے

کوالالمپور(پی این آئی )ملائیشیا میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اے ایف پی کےمطابق 97 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیرمحمداپنی نشست ہارگئےہیں،مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار شکست کاسامنا کرنا پڑا،مہاتیر محمد 4ہزار 566ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے،عام انتخابا ت میں حکومتی جماعت یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن اور انورابراہیم کی قیادت میں اپوزیشن کےدرمیان سخت مقابلہ ہے،

اپوزیشن رہنماانورابراہیم نےخوراک کی بڑھتی قیمتوں سےپریشان شہریوں سےبدعنوانی کے خلاف لڑنےکے وعدےپرانتخابی مہم چلائی، ملائیشیا میں مون سون کی بارشوں کےخدشات کےباجودبڑی تعدادمیں لوگ ووٹنگ کیلئےگھروں سےنکلے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاوقت ختم ہونےسے 2 گھنٹے قبل تک ووٹرزٹرن آؤٹ70فیصد سے زائد رہا۔ بدعنوانی کےالزام میں12سال قیدبھگتنےوالےسابق وزیراعظم نجیب رزاق کی

یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن پارٹی عام طورپرملائیشیامیں سیاست پر حاوی رہتی ہے،لیکن ریاستی فنڈمیں بدعنوانی کے سکینڈل کےبعد2018کےعام انتخابات میں بدترین شکست کاسامناکرناپڑاتھاتاہم اس وقت کی حکومت کی لگاتارلڑائی کی وجہ سےیو ایم این اوگزشتہ سال دوبارہ اقتدارمیں آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں