ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو حیران کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ کے نشانے پر ریپبلکن امیدوار نہیں بلکہ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ہوں گے۔ ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قوم کوبتائیں گے کہ کمزور اور بوڑھے شخص نے ملک کھائی میں پھینک دیا، ٹرمپ ہی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جو بائیڈن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امیدوار بنے تو جو بائیڈن کا دوبارہ جیتنا یقینی ہو جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ کہ 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close