ترکیہ کے شہر استنبول میں خوفناک دھماکہ، 5افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی

استنبول (پی این آئی) ترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ہوا، دھماکہ مبینہ طورپر خود کش تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی اور دھماکے کی نوعیت کا حتمی تعین بھی نہیں ہوسکا تاہم دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا اور جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ ایک مصروف ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جو کہ زیادہ تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کا باعث بنی اور دھماکے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جب کہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی تاہم ترک میڈیا نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی طرف سے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close