ڈونلڈ لونےانٹرویو کے دوران عمران خان سے متعلق سوال لینے سے انکار

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔انٹرویو میں ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اور واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے بارے میں کوئی سوال نہیں لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close