سعودی عرب 2سے 3ہفتے تک دنیا کو خام تیل برآمد کرنا بند کردے تو کیا ہو گا؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ہم خام تیل کی برآمد بند کردیں تو دو سے تین ہفتے کے اندر پوری دنیا متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی، ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، چیزوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ سائبر حملوں سے متاثر ہوا، سائبر حملوں کی وجوہات جغرافیائی اور سیاسی ہوسکتی ہیں، تاوان یا رقم کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ہیکرز کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، سائبر حملوں کو اب ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ان حملوں کیلئے فوج یا ڈرون کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن ان کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں