7.9 شدت کا زلزلہ، وارننگ جاری کر دی

نکورا لوفا (پی این آئی) ٹونگا کے قریب سمندر میں سات اعشاریہ نو کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو بحر الکاہل کے جزیرہ نما ملک کے شمال مشرق میں واقع ایک قصبے نیفو سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ٹونگا کی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ٹونگا کے قریب ایک زوردار زلزلہ آیا ہے اور یہ پورے ٹونگا میں محسوس کیا گیا ہے۔

اس کی وجہ سے ایک خطرناک سونامی منٹوں میں آسکتا ہے۔ حکومت نے شہریوں سے کہا ہے وہ فوری طور پر ساحلی علاقوں سے دور ہٹ کر اونچی جگہوں پر چلے جائیں یا سٹیل یا کنکریٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر اس وقت رہیں جب تک خطرہ کم نہیں ہوجاتا۔ حکومت نے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کو دیر گئے ٹونگا میں سات اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ٹونگا کے نائیفو سے 211 کلو میٹر دور تھا۔ سی این این کے مطابق رواں سال کے شروع میں ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں کا ریکارڈ دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 کلومیٹر تک راکھ، گیس اور بھاپ کا ایک بہت بڑا شعلہ بلند ہوا تھا اور اس کی وجہ سے سونامی کی لہریں بحرالکاہل میں دور تک پھیل گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close