چینی صدر نے فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا

بیجنگ (پی این آئی) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔بیجنگ میں چینی صدر نے یہ بات سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے دورے میں کہی۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق صدر شی نے کہا کہ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے، جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔ صدر شی کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close