خود کش دھماکے میں 15افراد ہلاک، افسوسناک خبر آگئی

موغادیشو (پی این آئی)موغادیشو کے جنوبی علاقے میں واقع یک فوجی تربیتی کیمپ کے داخلی راستے پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔گاروو نیوز پورٹل نے اتوار کے روز ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں میں عام شہری اور نئے بھرتی ہونے والے بھی شامل تھے۔

دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔صومالی قومی مسلح افواج نے حکومت نواز ملیشیا کی مدد سے جمعرات کی شام صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران کے ایک گاں میں کارروائی کرتے ہوئے الشباب کے 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔موغادیشو میں صومالیہ کی وزارت تعلیم کی عمارت کو ایک ہفتے قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔ 2 کار بم دھماکوں میں کم سے کم 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close