مسافر طیارہ گر کر تباہ، افسوسناک خبر آگئی

دارالسلام(پی این آئی)تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔تنزانیہ کی خبرایجنسی (ٹی بی سی)کے مطابق پریسجن ائیر لائن کا باکوباایئرپورٹ پرطیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا،خبرایجنسی کاکہناہے کہ حادثے میں 15 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے آیا کہ کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔

خبرایجنسی کا مزید کہا جارہا ہے کہ طیارے نے آج صبح دارالحکومت سے اڑان بھری تھی جو طوفان اور موسلادھار بارش کی وجہ سے وکٹوریا جھیل میں گر گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close