لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر اہم گرفتاری

لندن(پی این آئی) برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑے کے بعد تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سکاٹ لینڈ یارڈ شیان علی کو کچھ دیر حراست میں رکھ کر رہا کردیا۔تحریک انصاف کے حامی شایان علی کو پولیس ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

گرفتار نوجوان کو لندن پولیس نے تحقیقات کے بعد کچھ ہی دیر میں رہا کر دیا اور اس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر نعرے بازی کی۔جب مسلم لیگ ن کے کارکن بھی سامنے آئے تو پولیس نے فریقین کو احتجاج ختم کرنے کو کہا جس پر تحریک انصاف کے کارکن رہائش گاہ کے عقب میں چلے گئے اور وہاں ہلڑ بازی شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close