تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات دیدی گئیں

بیجنگ(پی این آئی) بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو قرنطینہ میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ ’’ فوجو‘‘ میں وباء پر قابو اور حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں شہر کی 36 یونیورسٹیوں اور ہائی سکولوں میں داخلہ و خروج ممنوع قرار دے دیا گیا اور 9 میٹروپولیٹن تحصیلوں کے سکولوں کو ہفتے بھر کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

 

 

فوجو محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر’’ یو شِن ‘‘نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کیمپسوں میں مقیم اساتذہ اور طالبعلم باہر نہیں نکل سکیں گے اور کیمپس سے باہر کے رہائشی اندر داخل نہیں ہو سکیں گے،تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی اور اواخرِ ہفتہ متوقع ’’اساتذہ کے درجہ اہلیت‘‘ امتحان میں صرف گرین کوڈ والے اساتذہ شرکت کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close