بھارتی وزیر نے تقریب کے دوران خاتون کو تھپڑ جڑ دیا

نئی دہلی (پی این آئی)بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹکا کے وزیر نے ایک خاتون کو سرعام تھپڑ جڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ وی سمنا نے ایک تقریب کے دوران زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پر غصہ کرنے والی خاتون کو تھپڑ دے مارا جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو بھارتی وزیر کے پائوں چھوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے

جبکہ وی سومنا کو جب احساس ہوا کہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو رہے ہیں تو انہیں خاتون سے معافی مانگتے بھی دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیر کی جانب سے عوام کی سرعام تذلیل کا یہ پہلا واقع نہیں ہے، گزشتہ برس دسمبر میں بھی وزیر قانون جے سی مدھوسوامی کو ایک کسان خاتون کو بھرے مجمعے میں رسوا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close