مسافر طیارہ رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا، افسوسناک خبر

نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ یہ افسوسناک حادثہ امریکی ریاست نیو ہیمشر کے شہر کینے میں ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ طیارہ رات کے وقت ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔

حادثے میں طیارے کو آگ لگ گئی اور ملبے سے 40فٹ بلند آگ کی لپٹیں اٹھتی رہیں۔ اس سنگل انجن طیارے میں سوار تمام لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس اور ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر رہائشی عمارت کو بھی خالی کروا لیا۔ آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا تاہم عمارت کے مکین محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close