پاکستان کے رد عمل کے بعد وائٹ ہاؤس نے یو ٹرن لے لیا

واشنگٹن(آئی این پی )وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرین ژاں پیئر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔وائٹ ہائوس ترجمان نے پاکستان سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفاد کیلئے اہم ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے،

اس بات کا خدشہ ہیکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔پاکستان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close