بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، بنگلادیش تاریکی میں ڈوب گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون سے بنگلہ دیش تاریکیوں میں ڈوب گیا ۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد میں کمی سامنے آئی جس کے باعث تمام پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے اور 14کروڑ پر مشتمل ملک تاریکیوں میں ڈوب گیا ۔ بنگلہ دیش حکومتی ترجمان کے مطابق بجلی میں بریک ڈائون کی وجہ نیشنل پاور گرڈ میں خرابی ہو سکتی ہے جس سے ملک کے مشرقی حصے میں ٹرانسمیشن لائن خراب ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں