وزیراعظم بنتے ہی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی پریشانی ختم ہو گئی

نیویارک(پی این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وکلاءنے امریکی عدالت میں ان کو استثنیٰ حاصل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف امریکی عدالت میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔

 

 

 

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں شہزادہ محمد کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اب سعودی عرب کے وزیراعظم بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں لہٰذا اب انہیں اس مقدمے سے استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔ وکلاءنے اپنے دلائل میں کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب نے جو شاہی فرمان جاری کیا ہے اس کی بنیاد پر شہزادہ محمد بن سلمان یقینی طور پر عدالتی کارروائی سے استثنیٰ کے حق دار ہیں۔ وکلاءکی طرف سے امریکی قوانین سے بھی حوالے دیئے جن میں امریکہ نے غیرملکی سربراہن مملکت کے لیے استثنیٰ کو تسلیم کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وکلاءنے عدالت سے درخواست کی کہ اس مقدمے کو فوری طور پر خارج کر دیا جائے۔ عدالت نے وکلاءکے ان دلائل کے بعد امریکہ محکمہ انصاف سے کہا کہ اس بارے میں وہ اپنی رائے کا اظہار کرے کہ آیا شہزادہ محمد بن سلمان کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں۔ عدالت نے امریکی محکمہ انصاف کو جواب داخل کرنے کے لیے 3اکتوبر تک کا وقت دیا۔ تاہم محکمہ انصاف نے جواب دینے کے لیے 45دن کی مہلت مانگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close