موٹر سائیکل پر سوار معروف یوٹیوبر کو ٹرک نے کچل دیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت سے آنے والی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یودے مشرا ریاست مدھیا پردیش میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چلارہا تھا۔ اس دوران ہائی وے پر ٹرک نے اسے کچل دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا یوٹیوبر انٹرنیٹ پر ’اسکائی لارڈ‘ کے نام سے مشہور تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی یودے مشرا نے اپنی آخری ویڈیو یوٹیوب پر دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close