سعودی فرانرواہ شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اہم ترین عہدہ دیدیا

ریاض (پی این آئی)سعودی فرانرواہ شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اہم ترین عہدہ دیدیا۔۔۔ سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

 

 

شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close