ریاض (آئی این پی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ(وزیر اعظم)مقرر کردیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کے سربراہ بنایا گیا ہے۔کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی معاون وزیر دفاع ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔دوسرے شاہی فرمان میں وضاحت کی گئی ہے کہ منسٹرز کونسل کے جن اجلاسوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود شریک ہوں گے ان کی صدارت وہ خود کریں گے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں