انا اللہ وانا الیہ راجعون، معروف مذہبی رہنما کا انتقال ہو گیا

دوحہ (پی این آئی) معروف مذہبی رہنما کا انتقال ہو گیا۔۔ عالم اسلام کے معروف عالم دین شیخ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے، ان کی عمر 96 برس تھی۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ الرقرضاوی کا انتقال قطر میں ہوا، ان کا تعلق مصر سے تھا تاہم وہ کئی دہائیوں سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے تھے۔شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے چیئرمین بھی تھے۔

 

 

 

انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا۔وہ عرب دنیا میں انتہائی با اثر مذہبی رہنما تھے، انہیں عالم اسلام میں جمہوری نظام کا بڑا حامی سمجھاجاتاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close