پی ٹی آئی کارکنوں کا لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج، کیا نعرے لگائے گئے؟

لندن(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر سرکاری دورے پر برطانیہ آکر پاکستان کے عوام کا پیسہ ضائع کیا، مفرور اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ قابلِ مذمت ہے،

شرکا نے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر منصفانہ اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر مہنگائی کرنے کا الزام لگانے والے خود اس پر قابو پانے سے قاصر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو برطانیہ میں چین نہیں لینے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close