خودکش دھماکہ، عمارتیں لرز اٹھیں، جانی نقصان ہو گیا

موغا دیشو (پی این آئی) افریقی ملک صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے مغرب میں ایک فوجی اڈے پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور کم از کم چھ دیگر زخمی ہوئے۔

اڈے پر موجود ایک سپاہی کیپٹن عدن عمر نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ خودکش بمبار نے باقاعدہ فوجی کا روپ دھارا ہوا تھا۔ وہ دوسروں کے ساتھ شامل ہو گیا اور فوجی اڈے میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔موغادیشو کے مدینہ ہسپتال کی ایک نرس نے بتایا کہ ہسپتال میں ایک لاش اور چھ زخمیوں کو لایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close