اسلام آباد(پی این آئی)حکومت تائیوان نے پاکستانیوں کیلئے بھی ویزہ فری داخلے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق 13 اکتوبر کے وسط سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں