سیلاب سے تباہی، امریکہ نے تعمیر نو کی پیش کش کر دی

نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری سے ملاقات ہوئی۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا انفرا اسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں اشتراک کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہے، امریکا مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے میں تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔

اس موقع پر و زیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امریکی امداد پر اظہار تشکرکیا، وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری کی مسلسل مدد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم اور جان کیری کاموسمیاتی تبدیلی اور انرجی ڈائیلاگ پر قریبی توجہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں