روسی صدر یوکرین میں ناکامی پر آپے سے باہر ہو گئے، ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

ماسکو (پی این آئی) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے یوکرین میں حالیہ سیٹ بیک کے بعد ریزرو فورس کو متحرک کرنے کا حکم دے دیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اپنے ٹی وی خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ صرف وہ شہری جو اس وقت ریزرو میں ہیں اور سب سے بڑھ کر، وہ لوگ جنہوں نے مسلح افواج میں خدمات انجام دیں، مخصوص فوجی خصوصیات اور متعلقہ تجربہ رکھتے ہیں، ان کو متحرک کیا جائے گا۔

 

 

پیوٹن نے ان مغربی ممالک کو بھی سخت انتباہ جاری کیا جنہوں نے یوکرین کے دفاع میں مدد کی ہے۔مغرب روس کو کمزور کرنے، تقسیم کرنے اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مغرب نے حد عبور کر لی ہے۔” انہوں نے جوہری خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس “مغربی دھمکیوں” کا جواب دینے کے لیے “بہت سے ہتھیار” ہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ بڑھک نہیں مار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں