تہران (پی این آئی ) ایران کے جنوبی حصے میں زلزلے کے خوفناک جھٹکوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہو گئے ۔ ایران مین ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ملک کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا ، بندرگاہ بند رلینگے کے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ، امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے نے زلزلے کی شدت 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دی ۔
زلزلے کے باعث 12 دیہاتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 5 دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں