دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے شہریوں کے لئے پانچ سالہ ملٹی پل ٹورسٹ ویزہ کے اجرا کو مزید آسان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ ملٹی پل سیاحتی ویزے کے لئے کسی اسپانسر یا اندرون ملک میزبان کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاہم چار مزید شرائط بھی عائد کی گئی ہیں جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق ملٹی پل ٹورسٹ ویزہ کے خواہشمند افراد کو درخواست دیتے وقت چار ہزار ڈالر کا بیلنس کا بینک اسٹیٹمنٹ دینا ہو گا اور یہ اسٹیٹمنٹ ویزے کے حصول کی درخواست دینے کی تاریخ سے چھ ماہ پہلے تک ہونا چاہیئے،
اس کے ساتھ ویزا فیس ، مالیاتی گاڑی اور ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی ضروری ہوگی۔اس کے علاوہ ویزہ لینے والے کو اپنے امارات آمد کا مقصد بتانا ہوگا اور اس کو کسی بھی صورت ایک سال سے زائد قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔نئی شرط کے ساتھ پانچ سالہ ٹورسٹ ویزہ لینے والے کو متعدد سہولتیں اور رعایتیں بھی فراہم کی جائیں گی، جس کے تحت ویزہ ہولڈر 90 دن تک مسلسل امارات میں قیام کرسکے گا جبکہ اس میں مزید 90 روز کی توسیع بھی ہوسکتی ہے تاہم اس سے قبل امارات میں قیام کی کل مدت ایک سال میں 180 دن سے زیادہ نہ رہی ہو۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں