بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا،تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا ،تمام زائرین کی بھارت میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی گئی ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی رح کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا۔

تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا ۔تمام زائرین کی انڈیا میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی ۔سیکورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی ۔پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبر شریک ہونا تھا ۔ترجمان کے مطابق بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں