ٹورنٹو (آئی این پی )کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم ہوا۔ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے طویل قطاریں لگ گئیں اور اس حوالے سے سکھ کمیونٹی میں زبردست جوش وخروش پایاگیا۔سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھا۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔دوسری جانب کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔ کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں