لجبلجانہ(پی این آئی) وسطی یورپ کے ملک سلووینیا میں اُس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہو گئی جب شناخت کی غلطی کے باعث ایک خاندان کسی اور کی میت کو دفن کرنے کے بعد سوگ مناتا رہا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سرکاری کیئر ہوم کی اس سنگین غلطی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر صحت نے مستعفی ہونے کی پیش کش کی۔
حکام کے مطابق جمعرات کو دو ایک جتنی عمر کے افراد کو مشرقی سلووینیا کے قصبے زیدانی موسٹ کے ایک کیئر ہوم میں منقتل کیا گیا۔شناخت کی غلطی کی ایک وجہ یہ بتائی گئی کہ دونوں عمر رسیدہ افراد کو ایک ہی علاقے سے کیئر ہوم لایا گیا اور دونوں وہیل چیئرز پر تھے۔وزیر صحت دانیجل باسک لوریدان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ایک خاندان نے اپنے والد کو گزشتہ روز دفنایا اور آج معلوم ہوا کہ وہ زندہ ہیں۔ اسی طرح ایک اور خاندان کو معلوم ہوا کہ گزشتہ روز انتقال کے دفن کیے گئے اُن کے والد تھے۔ہسپتال لائے گئے بزرگ شہریوں میں سے ایک کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق تھا جبکہ وہ گذشتہ ایک ہفتے سے صحت سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کا بھی شکار ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق دونوں مریضوں میں ایک کا انتقال ہوگیا تو ہسپتال نے غلط خاندان کو اطلاع دے دی۔ ضروری تصدیق کے بعد متعلقہ خاندان نے انتقال کرنے والے کی آخری رسومات ادا کیں۔
حکام کے مطابق اس غلطی کا علم بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کرنے والے کیئر ہوم کو اُس وقت ہوا جب ایک مریض صحت یاب ہو کر واپس آیا اور اس کے بازو پر شناخت کے لیے ٹیگ موجود تھا۔وزیر صحت نے کہا کہ ’یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کی جس کو وزیراعظم نے قبول نہیں کیا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے حکم جاری کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں