سعودی شہزادے کا انتقال، شاہی خاندان میں سوگ

ریاض (پی این آئی) سعودی شاہی خاندان کے شہزاد عبدالکریم بن سعود انتقال کر گئے ہیں۔ سعودی شاہی خاندان میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے وہ دوسرے فرمانروا شاہ سعود کے 49 ویں بیٹے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔شاہی دیوان سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی شہزادے کی نماز جنازہ جمعرات کے روز مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں