6.6شدت کا خوفناک زلزلہ، بلند و بالا عمارتیں بھی لرزاٹھیں

تائیوان (پی این آئی)6.6شدت کا خوفناک زلزلہ، بلند و بالا عمارتیں بھی لرزاٹھیں۔۔۔ تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہےکہ زلزلےکا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

 

 

خبرایجنسی کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیےگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close