لندن، 2 پولیس اہلکار چاقو حملے میں زخمی ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)برطانیہ کے وسطی لندن میں 2 پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس (میٹ)کے مطابق واقعے کو دہشتگردی کا واقعہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ لندن کے ویسٹ اینڈ میں پیدل چلنے والے افراد کے چوک” لیسٹر اسکوائر” کیقریب پولیس کا چاقو سے مسلح ایک شخص سے سامنا ہوا۔ چاقو کے وار سے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور فی الحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ ایک ٹیزر کا استعمال کرکے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر امدادی کارکن پر حملہ اور

شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرسوگ منانے کیلئے لاکھوں افراد کی آمد سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے آئندہ چند دنوں کے دوران پورے لندن میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔لندن کے میئر صادق خان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ بہت خوفناک اور شرمناک ہے۔صادق خان نے مزید کہا کہ یہ بہادرافسران ہمارے ملک کیلئے اس اہم وقت میں اپنا فرض نبھا اور عوام کی مدد کر رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں