سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا اہم ترین شہزاد ہ انتقال کر گئے

ریاض (پی این آئی) سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر دی گئی۔ شہزادہ عبدالکریم بن سعود کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب مسجدالحرام میں ادا کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالکریم سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے تھے۔

ان کی والدہ شہزادی سارہ بنت ماضی آل غانم الفھری القحطانی تھیں، شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پرائمری، مڈل اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلی تعلیم کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close