ووٹوں سے دوبارہ گنتی سے پہلے ہی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

سٹاک ہوم (پی این آئی) سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے ملک میں دو روز قبل منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد کھلے دل سے شکست تسلیم کر لی ہے اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

سوئیڈن میں عام انتخابات میں ڈالے گئے 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کئے۔ سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close