آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کا بڑا علاقہ قبضے میں لے لیا، آرمینیائی فوج کی لاشیں بچھا دیں

باکو (پی این آئی)آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کا بڑا علاقہ قبضے میں لے لیا، آرمینیائی فوج کی لاشیں بچھا دیں۔۔ آذر بائیجان اور آرمینیا کے تنازعے میں شدت آگئی، پیر سے اب تک آرمینیا کے 105 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ آذر بائیجان کے 50 فوجی مار جا چکے ہیں۔

 

 

آرمینیا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ پیر کی رات سے اب تک آذری فوج ان کے ملک کے 10 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر چکی ہے، انہوں نے اپنے اتحادی روس اے فوجی مدد کی درخواست کی ہے. دوسری جانب آذر بائیجان نے الزام عائد کیا ہے کہ اشتعال انگیزی آرمینیا کی طرف سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close