لندن(پی این آئی) ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے متعلق کی گئی ایک پیش گوئی نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ پیش گوئی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرایک اکاؤنٹ @logan_smith526پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کی گئی تھی۔ رواں سال جون میں کی گئی اس ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ الزبتھ کا دنیا میں آخری دن 8ستمبر 2022ءہو گا۔
8جون 2022ءکو کی جانے والی اس ٹویٹ میں ملکہ کی موت کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بننے والے چارلس سوئم کی موت کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’کنگ چارلس 28مارچ 2026ءکو انتقال کر جائیں گے۔‘ ابتداءمیں اس ٹویٹ کو کوئی توجہ نہ مل سکی مگر جب واقعی ملکہ الزبتھ دوئم کا انتقال اس ٹویٹ میں بتائی گئی تاریخ کو ہوا تو یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ اب تک اس ٹویٹ کو 13ہزار لوگ ری ٹویٹ اور 38ہزار سے زائد لائیک کر چکے ہیں۔ جونہی یہ ٹویٹ وائرل ہوئی، اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مالک نے اکاؤنٹ کو ’پرائیویٹ‘ کر لیا ہے۔ملکہ الزبتھ کی موت کی پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد لوگ بادشاہ چارلس سوئم کے متعلق پیش گوئی پر ایک بحث جاری ہے کہ آیا وہ بھی درست ثابت ہو گی یا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں