ٹیک آف ہوتے ہی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، تشویشناک خبر

مسقط (پی این آئی) عمان کے دارالحکومت مسقط کے ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی طیارے میں آگ اس وقت لگی جب وہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑ رہا تھا۔

 

 

آگ انجن میں لگی تھی جس کے باعث طیارے کو فوری طور پر روک لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد جہاز کے اندر دھواں بھر گیا تھا جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، اس دوران 14 مسافر زخمی ہوئے. ایئر پورٹ پر موجود فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close