یوکرینی فوج کا بڑا حملہ، روسی فوج سے قبضہ چھڑوا لیا گیا

کیف (پی این آئی) مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد یوکرین نے ایک بڑا جوابی حملہ شروع کیا جس کے نتیجے میں شمال مشرقی علاقے کا ایک بڑا حصہ واپس لے لیا ، یوکرین کے اس طوفانی حملے نے قابض روسی افواج کو عجلت میں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔یوکرین کی جنوبی کمان نے کہا کہ اس کی افواج نے جنوب میں 500 مربع کلومیٹر کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 روسی فوجی ہلاک ہوئے اور ان کے 20 جنگی آلات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں کہا ” ستمبر کے آغاز سے لے کر آج تک، ہمارے فوجیوں نے پہلے ہی یوکرین کے مشرق اور جنوب میں 6,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔ ہمارے فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔”زیلنسکی نے مغربی اتحادیوں سے ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یوکرین کی فوجیں روس سے واپس چھینے والے علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں