جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں سمیت خود کو آدھا پاکستانی قرار دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ نے اپنے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو آدھا پاکستانی قرار دےد یا ۔ گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فلم فیسٹول میں ان کی فلم ’’ اٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ ‘ کا پریمئیر شو ہوا تھا ۔ جمائما کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کیساتھ پاکستان میں دس سال تک رہی ہوں ہم آدھے پاکستانی ہیں ۔ خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ

وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔جمائمہ نے کہا کہ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کیکلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔ جمائما نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close