6.8شدت کے خوفناک زلزلےنے تباہی پھیر دی، 93ہلاکتیں اور درجنوں افراد لاپتہ

چھنگ ڈو(پی این آئی)6.8شدت کے خوفناک زلزلےنے تباہی پھیر دی، 93ہلاکتیں اور درجنوں افرا لاپتہ ۔۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کانٹی اور اس سے متصل علاقوں میں 5 ستمبر کوآنے والے 6.8 شدت کےزلزلے سے مجموعی طور پر93 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 

 

6.8شدت کے خوفناک زلزلےنے تباہی پھیر دی، 93ہلاکتیں اور درجنوں افرا لاپتہ ریسکیوہیڈکوارٹر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ گانزی تبتی خود اختیار پریفیکچر میں واقع لوڈ نگ کا نٹی میں 55 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اتوار کی شام 5 بجے تک یاآن شہر میں 38 ہلاکتیں ہوئیں۔لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 9 کا تعلق لوڈنگ اور16 کا یاآن کی شی میان کانٹی سے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں