مرد، عورت اور تین بچوں سمیت گھر سے 5 لاشیں برآمد

بالٹی مور (پی این آئی) امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کے شمال مشرق میں واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک شخص نے دی۔ فائرنگ کرکے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ ٓسکی۔پولیس نے گھر سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close