ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں پیٹرول میں سرخ مرچ ملا کر بیچنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے جدہ میں ایک ایسے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں پیٹرول 91 میں سرخ پائوڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر فروخت کیا جارہا تھا۔اس سے قبل پیٹرول اسٹیشن نرخوں میں گھپلے، تیل کی مقدار میں کمی اور میٹر میں گڑبڑ کر کے دھوکے
بازی کر رہے تھے، پہلی مرتبہ پیٹرول 91 میں سرخ پاڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر مہنگا فروخت کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کے مالک اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو قانونی کارروائی کے لیے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں جازان میں وزارت تجارت نے ملاوٹ والا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے، عدالت نے انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی پر پیٹرول اسٹیشن کے مالک کے خلاف کارروائی کی۔الاحسا، دمام اور دیگر مقامات سے بھی اسی قسم کی رپورٹ ملی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں